معاشرے میں اظہار  رائے کا ہونا انتہائی ضروری ہے: جسٹس اطہر من اللہ

Justice Athar Minnalah, City42, Supreme Court of Pakistan, Independence of Judiciary, City42, Article 175-a, Constitution
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  سپریم کورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا ہے کہ 8 فروی کے بعد ہی اس بارے میں کہا جا سکے گا کہ الیکشن کیسے ہوئے،ہمارے معاشرے میں اظہار  رائے کا ہونا انتہائی ضروری ہے۔

 لندن میں فیوچر آف پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ الیکشن برائے الیکشن نہیں بلکہ الیکشن جینوئن الیکشن ہونے چاہئیں،انہوں نے کہا کہ  اظہار  رائے کی آزادی کو دبانے کے سبب ہم نے نصف ملک گنوا دیا، جبری گمشدگی کے حوالے سے جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ ہمیں بطور قوم یہ سوچنا ہوگا کہ جب یہ مسئلہ بلوچستان یا کے پی میں ہو تو مسئلہ نہیں لیکن پنجاب میں ہو تو مسئلہ بن جاتا ہے۔

 جسٹس اطہر من اللہ نے مزید کہا کہ ملک میں متعدد بار آئین کو پامال کیا گیا مگر آئین کی پامالی پر کسی کا احتساب نہیں ہوا، عدلیہ نے جو کیا وہ اس کا دفاع نہیں کریں گے لیکن امید ہے کہ نوجوان مثبت تبدیلی لائیں گے، عدالت کا امتحان ہے کہ عوام کا اعتماد بحال رہے، فیصلوں پر عمل درآمد ہو۔