ویب ڈیسک: کراچی میں ڈی ایس پی سے بدتمیزی کرتے ہوئے اسے تھپڑ مارنے والی خاتون نے گرفتاری سے پہلے ہی ضمانت کروا لی۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی ڈی سی میں ٹریفک پولیس کے ڈی ایس پی کو تھپڑ مارنے والی خاتون کی گرفتاری روک دی گئی۔ خاتون کی طرف سے اس کے بھائی مسعود الہی خان نے ضمانت کرائی ہے۔
خاتون انعم الہی زوجہ عبدالمالک نے تفتیشی پولیس کو ضمانت کی قانونی دستاویزات بھیج دیں ہیں، خاتون انعم پیر کے روز ایس ایس پی ساؤتھ کے سامنے تفتیش میں شامل ہوں گی، عدالتی احکامات کے بعد ملزمہ کی گرفتاری روک دی گئی ہے۔