گرفتاری کے وقت فواد چوہدری نشے میں تھے،میڈیکل رپورٹ میں انکشاف

Fawad Chaudhry
کیپشن: Fawad Chaudhry
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی میڈیکل رپورٹ پولیس کو موصول ہوگئی۔

 پولیس کے مطابق سابق رکن اسمبلی فواد چوہدری کی میڈیکل رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ گرفتاری کے وقت فواد چوہدری نشے کی حالت میں تھے۔پولیس نے فواد چوہدری کی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا۔

 واضح رہے کہ فواد چوہدری کے خلاف سیکرٹری الیکشن کمیشن کی مدعیت میں اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، ان پر الیکشن کمیشن کے حکام کو دھمکیاں دینے کا الزام ہے۔ بعد ازاں عدالت نے یکم فروری کو فواد چوہدری کی ضمانت منظور کی تھی۔