ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مونس الہٰی کا ایک اور دوست غائب ہو گیا

مونس الہٰی کا ایک اور دوست غائب ہو گیا
کیپشن: Monis Elahi
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے بیٹے مونس الہٰی کا ایک اور دوست غائب ہو گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مونس الہٰی نے لاپتہ ہونے والے اپنے دوست کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کئی دنوں سے میرا دوست عامر سعید راں غائب ہے۔مونس الہٰی کا کہنا ہے کہ میرے والد سے مل کے نکلا تھا تو اسے اٹھا لیا گیا تھا، نہ پولیس نہ ایف آئی اے مانتی ہے کے ان کے پاس ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ عدالت نے بھی پوچھا ہے پر کوئی جواب نہیں دے رہا۔مسلم لیگ ق کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ آج اس کی سالگرہ ہے، اس کی سالگرہ کا ہی لحاظ کر کے اسے پولیس، ایف آئی اے، نیب یا کسی کی حوالے کر دیں۔واضح رہے کہ 7 جنوری کو بھی مونس الہٰی نے اپنے ایک دوست کے لاپتہ ہونے کے بارے میں بتایا تھا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر