آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت کیلئے بڑے چیلنجز کی نشاندہی کردی

آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت کیلئے بڑے چیلنجز کی نشاندہی کردی
کیپشن: IMF,Pakistan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف) نے پاکستانی معیشت کیلئے بڑے چیلنجز کی نشاندہی کر دی۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات جاری ہیں، عالمی مالیاتی ادارے (ٰIMF) نے پاکستانی معیشت کیلئے بڑے چیلنجز کی نشاندہی کر دی ہے، جب کہ حکومت نے آئی ایم ایف وفد کو آئندہ ہفتے ٹیکس، نان ٹیکس ریونیو بڑھانے کیلئے اقدامات کی یقین دہانی کرائی ہے۔

آئی ایم ایف نے معاشی اصلاحات میں تاخیر، قرضے، مہنگائی میں اضافہ، زرمبادلہ ذخائر میں کمی کو معاشی چینلجز میں شامل کیا ہے، جب کہ موجودہ معاشی و مالی مشکلات کی بڑی وجہ قرض پروگرام پرمؤثرعمل نہ ہونا قرار دیا ہے۔

حکومت کی جانب سے آئندہ ہفتے ٹیکس، نان ٹیکس ریونیو بڑھانے کیلئے اقدامات کی یقین دہانی کرائی گئی ہے، فضائی ٹکٹ پر 17 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگانے اور مہنگے سگریٹ پر 50 پیسے فی اسٹک ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے کی تجویز ہے۔

انرجی ڈرنکس پر ٹیکس بڑھانے، بینکوں کی آمدن پر لیوی لگانے، اور پیٹرولیم ڈیویلپمنٹ لیوی میں مزید اضافہ اور 17 سے 18 فیصد جی ایس ٹی کی بھی تجویز ہے۔