ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’پنجاب اور کے پی میں الیکشن کی تاریخ سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا‘

’پنجاب اور کے پی میں الیکشن کی تاریخ سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا‘
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا اور پنجاب اسمبلیوں کے الیکشن کی تاریخ دینے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ دونوں گورنرز کو اس سے متعلق خط لکھنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا، لاء ونگ سے متعلق ذرائع سے گردش کرنے والی خبریں بےبنیاد ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق گورنرز کی جانب سے پولنگ کی تاریخ نہ ملنے پر خود الیکشن کمیشن کی جانب سے پولنگ تاریخ کا اعلان کرنے کی خبر میں صداقت نہیں ہے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی مزید 31 نشستوں پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا ہے، ضمنی الیکشن 19 مارچ کو ہو گا، کاغذات نامزدگی 10 سے 14 فروری تک جمع کرائے جا سکیں گے۔

Ansa Awais

Content Writer