(جنید ریاض) سرکاری سکولوں کی اراضی محکمہ کی اپنی نہ ہونے کا انکشاف، 170 سکول کرائے کی عمارتوں، ساڑھے پانچ سو سے زائد کارپوریشن کی اراضی اور 115 سرکاری سکول مختلف سرکاری محکموں کی عمارتوں میں قائم ہیں۔
تفصیلات کے مطابق967 سکولوں کے لیے زمین متعلقہ علاقوں کے لوکل شہریوں یا سرکاری اداروں نے فراہم کر رکھی ہیں۔950 سے زائد سکولوں کی اراضی اپنی نہ ہونے کا انکشاف محکمہ سکول ایجوکیشن کی رپورٹ میں ہوا ہے۔
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایجوکیشن اتھارٹیز کو دوسرے اداروں یا شہریوں کے نام سکول کی اراضی فی الفور اپنے نام کروانے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔