حکومت گرانا آسان کام ہے، سراج الحق

 حکومت گرانا آسان کام ہے، سراج الحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ حکومت گرانا آسان کام ہے مشکل کام نظام تبدیل کرنا ہے،ہم نہیں چاہتے انسان تبدیل ہو چاہتے ہیں نظام تبدیل ہو،ایک دن کے لئے حکومت ملی تو پہلا وار سودی نظام پر ہوگا۔


سراج الحق نے منصورہ میں میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ایک حکومت گرانا آسان کام ہے مشکل کام نظام تبدیل ہو ہم نہیں چاہتے کہ انسان تبدیل ہو ہم چاہتے ہیں نظام تبدیل ہو اس نظام میں کرپشن موجود ہے۔ہمارے ملک میں ماحولیات تباہ ہوگیا ۔ لاہور، کراچی، پشاور تباہ ہوگیا ہمارا پینے والا پانی تباہ ہوگیا یہ حکومت اپنی عوام کو صاف پانی نہیں دے سکتی۔ اس ملک میں حکمرانوں کے کتے بھی پیجارو میں نظر آتے ہیں، یہ خاص کلاس پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کی صورت میں نافذ ہیں۔
یہ سب امریکہ سے ڈکٹیشن لیتے ہیں اور لیتے تھے، ہمارا سفر خوشحال پاکستان کا ہے۔ سیاسی پارٹیاں ناکام ہوگئی ہیں لوگ بھی عمران خان کی تقریریں سن سن کر تھک گئے ہیں،یہ لوگ ناکام ہوگئے ہیں اس سے پہلے ن لیگ اور پی پی پی بھی ناکام ہوگئی تھی،  ایک دن کے لئے حکومت ملی تو پہلا وار سودی نظام پر ہوگا۔  گذشتہ سینٹ الیکشن میں خرید و فروخت ہوئی تھی عمران خان کو بتانا چاہیے کہ کن لوگوں کو خریدا گیا تھا۔ ہم اس کھیل سے باہر ہیں جس میں یہ خاندانوں کی حفاظت کے لئے لڑرہے ہیں۔
پی ڈی ایم اگر لانگ مارچ کرنا چاہتی ہے دھرنا دینا چاہتی ہے تو دےدیں، ہم پٹرول کے اضافے کو مسترد کرتے ہیں حکومت کو خود ایسے بہانے کی تلاش میں ہیں کہ بھاگ جائے۔ میں نہیں چاہتا کہ حکومت جائے میں چاہتا ہوں یہ سیاسی موت مرجائے۔پہلے کہتے تھے سو دن میں ڈلیور نہیں کرسکے پھر کہا ایک سال میں ڈلیور نہ کرسکے۔

میں تمام سیاسی جماعتوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کشمیر پر ایک ہوگئے۔تحریک انصاف کی حکومت میں کشمیر چلا گیا، آج مودی کہتا ہے ہم آزاد کشمیر کو بھی انڈیا کا حصہ بنائیں گے۔مولانا فضل الرحمان کس حکومت کو گرانا چاہتے ہیں۔ ایک حکومت سندھ میں ہے ایک حکومت اسلام آباد میں ہے۔
 

Malik Sultan Awan

Content Writer