سرکاری ملازمین کے صبر کا پیمانہ لبریز،سڑکوں پر نکل آئے

سرکاری ملازمین کے صبر کا پیمانہ لبریز،سڑکوں پر نکل آئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی رامے) وزیراعظم کی تنخواہ کےبعد پارلیمنٹیرنزکی تنخواہوں میں اضافےکےخلاف ایپکا نے صوبائی محکموں میں قلم چھوڑ ہڑتال کردی،مہنگائی کےخلاف لوکل گورنمنٹ کمپلیکس سےسول سیکرٹریٹ تک ریلی نکالی گئی۔
بڑھتی ہوئی مہنگائی پرسرکاری ملازمین ایک بار پھرسےسڑکوں پر  نکل  آئے،آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن کی جانب سےساندہ روڈ لوکل گورنمنٹ کمپلیکس سےپنجاب سول سیکرٹریٹ تک ریلی نکالی گئی،ملازمین کےبینلوینٹ فنڈزمیں اضافےکا فیصلہ واپس لینےپر احتجاج کیا گیا۔

صدرایپکا حاجی ارشاد کاکہنا تھا کہ وزیراعظم نےدو نہیں ایک پاکستان کےنعرےکی خود نفی کردی ہے،صدرآل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن نےملازمین کےخاص طبقےکےلیےیوٹیلیٹی الاؤنس،سول سیکرٹریٹ الاونس،ایگزیکٹو الاونس اورٹیکینکل الاؤنس و دیگرالاونسسزکےنام پرلاکھوں روپےکی نوازشات دیئےجانے پربھی احتجاج کیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم اپنی تنخواہ میں تو اضافہ کررہےہیں لیکن ملازمین کی تنخواہوں میں اضافےکا خیال نہیں آیا،مظاہرین نےوزیراعلیٰ پنجاب آفس اور دیگرمحکموں میں تیعنات آئی ٹی پروفیشنلز کو پروموشن دینےکا مطالبہ بھی کیا۔

مظاہرین ریلی کی صورت میں پنجاب سول سیکرٹریٹ پہنچے،انہوں نےحکومت مخالف نعرے بازی بھی کی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer