ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سردار میر اکبر خان مسلم لیگ ن میں شمولیت کیلئے تیار

سردار میر اکبر خان مسلم لیگ ن میں شمولیت کیلئے تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : سردار میر اکبر خان مسلم لیگ ن میں شامل ہورہے ہیں، انہوں نے پارٹی قیادت سے ملاقات میں کارکنوں کے ساتھ مشاورت کے بعد شمولیت کا جلد فیصلہ کرنے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔  

پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر نے آئندہ عام انتخابات کی تیاری شروع کر دی۔ مسلم لیگ ن کی مرکزی کمیٹی نے سردار میر اکبر خان کی شمولیت کی منظوری دے دی۔
شاہ غلام قادر اور اعلی سطحی وفد نے سردار میر اکبر خان سے ملاقات کی۔ جس کے دوران سردار میر اکبر خان نے کارکنوں کے ساتھ مشاورت کے بعد شمولیت کا جلد فیصلہ کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے کہا کہ فکری اور نظریاتی طور پر ہم مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف کے قریب ہیں۔

سردار میر اکبر خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے پاکستان اور آزاد جموں کشمیر کی عوام کی بھرپور خدمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر موجودہ مسائل کے حل کے لیے بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔ 

ن لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ سردار میر اکبر خان اور ساتھی جلد مسلم لیگ ن کا حصہ بن کر عوام کی خدمت کریں گے۔