سٹی 42: شکار پور ؛2 تیز رفتار کاروں میں خوفناک تصادم ہوا 5 خواتین سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے ۔
پولیس کے مطابق کندھکوٹ شکارپور انڈس ہائی وے تحصیل خانپور کے علاقے پارکو کے مقام پر دو تیز رفتار کاروں میں خوفناک تصادم ہوا۔ حادثے میں 5 خواتین سمیت 8 افراد زخمی ہوئے ۔
ریسکیو 1122 کے مطابق زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔حادثے کے بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔
زخمیوں میں مسمات مصرت منگی،منظورہ منگی ، مسمات نصرت منگی ، لطيفہ منگی ، حسنا منگی ، غلام مرتضی ٰ منگی ، رجب منگی شامل ہیں۔حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیاہے۔