ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیف آف ڈیفینس فورسز کے تقرر نامہ کی سمری ایوان صدر چلی گئی

 Chief of Army Staff, Chief of Defence Forces, Field Marshal Syed Asim Munir, Air Marshal Zaheer Ahmad Babar Sidhu , President House, Notification
کیپشن: آرمی چیف  فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پاکستان کا پہلا چیف آف ڈیفینس فورسز بننا طے تھا، وفاقی حکومت اور پاکستان کی تمام بڑی سیاسی قوتیں اس تقرر پر یکسو ہیں۔  نئے عہدہ پر پہلا تقرر نامہ جاری ہونے میں وزیراعظم کی ملک سے دوری کے دوران چند روز کی مبینہ تاخیر کو لے کر پاکستان کے بدخواہ دشمنوں نے دنیا بھر میں افواہوں کا جو طوفان اٹھایا، وہ آج وزیراعظم سے تقرر نامہ کی سمری ایوان صدر کو ارسال کئے جانے سے دم توڑ گیا۔ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پرائم منسٹر آفس کے میڈیا ونگ نے بتایا ہے کہ  آج  4 دسمبر 2025 کو  وزیراعظم نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری منظوری کے بعد ایوان صدر بھجوا دی ہے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر چیف آف آرمی سٹاف کے ساتھ  اب چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہوں گے۔ 

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا تقرر پانچ سال کے لیے ہے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز ہوں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے چیف آف ایئر سٹاف، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سِدھو کی مدت ملازمت میں بھی دو سال کی توسیع کی منظوری دے دی۔

 ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سِدھو کی ملازمت کی مدت میں توسیع کا اطلاق ان کی موجودہ پانچ سالہ مدت ملازمت کے مارچ 2026 میں مکمل ہونے کے بعد سے دو سال کے لئے ہو گا۔