ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں تین روزہ سب سے بڑی امراض چشم کی سالانہ کانفرنس منعقد ہونے کو تیار!

لاہور میں تین روزہ سب سے بڑی امراض چشم کی سالانہ کانفرنس منعقد ہونے کو تیار!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : آفتھلمولوجیکل سوسائٹی آف پاکستان (OSP) کے زیر اہتمام اور پاکستان اوکلوپلاسٹک ایسوسی ایشن (POA) کے اشتراک سے 5 سے 7 دسمبر 2025 کو لاہور کے پی سی ہوٹل میں امراض چشم کا سب سے بڑا سالانہ سائنسی اور تحقیقی اجتماع منعقد ہونے جا رہا ہے۔  منعقد ہونے والی یہ کانفرنس "43 ویں لاہور آفتھلمو اور POA کا تیسرا سالانہ سمپوزیم" کے عنوان سے منعقد ہو گی۔

امراض چشم سے متعلقہ یہ تین روزہ کانفرنس جدید سائنسی تحقیق، امراض چشم کے تدارک کے عالمی رجحانات، لائیو سرجیکل سیشنز، ہینڈز آن ٹریننگ، اور جدید ترین آلات کی نمائش کا ایک کلیدی مرکز ہو گا۔

اس سال کانفرنس کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال چوہدری اور جنرل سیکرٹری کے فرائض پروفیسر ڈاکٹر ناصر چوہدری ادا کر رہے ہیں، اور پاکستان اوکلوپلاسٹک ایسوسی ایشن اس تقریب کا ایک خصوصی حصہ ہو گی۔ دنیا بھر سے امراض چشم کے ممتاز ماہرین، اس کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں۔ USA، UK، کینیڈا، یورپ، ہانگ کانگ/چین، UAE، ترکی، پرتگال، نیپال، اور یونان سمیت مختلف ممالک سے 21 بین الاقوامی مقررین اور ایک بڑی تعداد میں قومی مقررین اپنے تجربات کا تبادلہ کریں گے۔ اس ورکشاپ میں مقررین کی کل تعداد 400 کے لگ بھگ ہو گی اور تقریباً 1800 شرکاء کی رجسٹریشن متوقع ہے۔ ورکشاپ میں 8 مختلف ہالوں میں تقریباً 100 سیشنز منعقد کیے جائیں گے۔

یہ کانفرنس روزانہ 4 سمپوزیا (Symposia) اور 6 تدریسی کورسز بھی منعقد کرے گی۔ شرکاء کو پاکستان میں دستیاب جدید ترین اور عصری امراض چشم کے آلات اور مصنوعات کی سب سے بڑی نمائش دیکھنے کا موقع ملے گا، جو بصارت کی بیماریوں کے جدید طریقوں میں معاون ثابت ہوں گی۔

پروفیسر ڈاکٹر محمد معین، چیئرمین سائنٹیفک کمیٹی آفتھلمولوجیکل سوسائٹی آف پاکستان نے بین الاقوامی شرکاء کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ 21 مشہور بین الاقوامی مقررین کی شرکت ہمارے کامیاب کانفرنس کے انعقاد کا منہ بولتا ثبوت ہے، اور پروگرام میں جمعہ کی شام ایک پلینیریری سیشن، ہفتہ کی صبح لائیو سرجری، اور اتوار کو پاکستان بھر کے ماہرین چشم کے لیے کوئز مقابلہ کا باقاعدہ اہتمام شرکاء کے لیے خوش آئند اضافہ شامل ہے۔

صدر آفتھلمولوجیکل سوسائٹی آف پاکستان پروفیسر ڈاکٹر جاوید چوہدری اور سیکرٹری آفتھلمولوجیکل سوسائٹی آف پاکستان پروفیسر ڈاکٹر ناصر چوہدری نے شعبہ امراض چشم کے لیے اس سب سے بڑے سالانہ سائنسی اور تحقیقی کانفرنس کے انتظامات پر درج ذیل عہدیداران چیئرمین سائنٹیفک کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد معین، منتخب صدر پروفیسر ڈاکٹر قاسم لطیف چوہدری، جوائنٹ سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر میاں ارشد محمود، خزانچی ڈاکٹر عرفان کرامت، صدر پاکستان اوکولوپلاسٹک ایسوسی ایشن پروفیسر ڈاکٹر خواجہ خالد شعیب کی خدمات اور کاوشوں کا اعتراف کیا اور ان کی تعریف کی- انہوں نے ایگزیکٹو ممبران بشمول پروفیسر عبدالمجید ملک، ڈاکٹر عدیل چوہدری  رندھاوا، ڈاکٹر فہد کمال اختر، پروفیسر ڈاکٹر ہما ​​کیانی، پروفیسر ڈاکٹر عمران اکرم صحاف، ڈاکٹر عرفان مسلم، ڈاکٹر کاشف اقبال، ڈاکٹر کاشف جہانگیر، پروفیسر ڈاکٹر میاں محمد شفیق، ڈاکٹر علی حیدر، پروفیسر محمد حماد ایوب، پروفیسر محمد رمضان، پروفیسر محمد رمضان، پروفیسر ڈاکٹر محمد سہیل سرور، ڈاکٹر محمد طارق، قمر الاسلام لودھی اور ڈاکٹر سارہ ریاض  کوششوں کو بھی سراہا۔

پروفیسر ڈاکٹر جاوید چوہدری اور پروفیسر ڈاکٹر ناصر چوہدری نے سپرا اسپیشلٹی سوسائٹیز کے چیئر پرسنز  پروفیسر قاسم لطیف چوہدری، پروفیسر ہما ​​کیانی، پروفیسر عمران اکرم صحاف، پروفیسر اسد اسلم خان، پروفیسر ندیم حفیظ بٹ، پروفیسر زاہد کمال صدیقی، پروفیسر خالد وحید، پروفیسر ایم طارق خان، پروفیسر سیما قیوم، ڈاکٹر خواجہ مظاہر، پروفیسر عبدالغفار خالد، پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود، پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحمٰن اور دیگر نے شرکت کی۔  مجید ملک، پروفیسر حامد محمود بٹ، ڈاکٹر کاشف اقبال، پروفیسر خالد محمود، پروفیسر انتظار حسین بٹ کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا جنہوں نے جدید تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے سائنسی پروگرام کو ڈیزائن کیا اور تمام شرکاء کے لیے یکساں تجربے کو یقینی بنایا۔