ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہرِ قائد کی 20 شاہراہوں پر 2 اور4 سیٹر رکشوں کے داخلے پر پابندی، نوٹیفکیشن جاری

شہرِ قائد کی 20 شاہراہوں پر 2 اور4 سیٹر رکشوں کے داخلے پر پابندی، نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : شہرِ قائد کی 20 اہم شاہراہوں پر  2 اور 4 سیٹر رکشوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ 

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق شہرِ قائد میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کیلئے کمشنر کراچی نے سیکشن 144 کے تحت پابندی نافذ کردی۔ ڈی آئی جی کی سفارش پرشہر میں رکشوں کی آمد و رفت محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ شہر میں رکشوں کی پابندی کا دائرہ بڑھا کر مجموعی طور پر 26 مرکزی شاہراہوں تک کردیا گیا  ہے۔ شاہراہ فیصل سے آئی آئی چندریگر روڈ تک رکشوں کی مکمل ممانعت فوری طور پر نافذ العمل کی جائے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ان شاہراہوں میں شاہراہ فیصل سمیت، آئی آئی چندریگر روڈ، شاہراہِ قائدین، شیر شاہ سوری روڈ، شہید ملت روڈ، عبداللہ ہارون روڈ سے لے کر 2 تلوار، شاہراہ فردوسی، اسٹیڈیم روڈ، سر شاہ سلیمان روڈ، راشد منہاس، ماڑی پور روڈ، شاہراہِ پاکستان، حب روڈ، قائد آباد سے لانڈھی 89، یونیورسٹی روڈ، کورنگی روڈ (ایف ٹی سی سے لے کر قیوم آباد)، کورنگی روڈ (قیوم آباد سے کورنگی کراسنگ)، اورنگی روڈ، سپر ہائی وے سے ملیر ہالٹ، سرجانی سے سہراب گوٹھ شامل ہیں۔