ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سانگلہ ہل میں غیر اعلانیہ گیس لوڈشیڈنگ، شہری ایل پی جی خریدنے پر مجبور

سانگلہ ہل میں غیر اعلانیہ گیس لوڈشیڈنگ، شہری ایل پی جی خریدنے پر مجبور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈٖیسک :سانگلہ ہل میں سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث گھریلو چولہے ٹھنڈے پڑ گئے، شہری مہنگی ایل پی جی گیس سلنڈر خریدنے پر مجبور ہو گئےجبکہ عوام نے سوئی گیس حکام سے فوری فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کر دیا۔

سانگلہ ہل میں سوئی گیس کی مسلسل غیر اعلانیہ بندش نے شہریوں کو شدید مشکلات میں مبتلا کر دیا ہے۔ مختلف علاقوں احمد آباد، گارڈن ٹاؤن، سمن آباد، مسلم ٹاؤن اور اسلام پورہ سمیت کئی مقامات پر کئی روز سے گیس نہ ہونے کے برابر ہے، جس کے باعث گھریلو زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ گیس کی بندش کے باعث چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں اور ناشتے، دوپہر اور رات کے کھانے کے اوقات میں کھانا پکانا ناممکن ہو چکا ہے, پریشر اتنا کم ہوتا ہے کہ بعض اوقات گیس بالکل بند محسوس ہوتی ہے، جس کی وجہ سے ملازم اور مزدور طبقہ سخت پریشانی کا شکار ہے۔

گیس کی قلت کے باعث لوگ مہنگے داموں ایل پی جی سلنڈر خریدنے پر مجبور ہیں، جب کہ عوامی حلقوں کا دعویٰ ہے کہ مقامی انتظامیہ اور ایل پی جی سلنڈر مالکان میں ملی بھگت کے باعث مصنوعی بحران پیدا کیا گیا ہے۔

شہریوں نے سوئی گیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر گیس کی فراہمی بحال کی جائے تاکہ عوام کو روزمرہ زندگی میں درپیش مشکلات سے نجات مل سکے اور مزدور طبقہ مہنگے متبادل ایندھن خریدنے سے بچ سکے۔