اداکاراؤں کی برہنہ ویڈیو؛ سٹیج ڈانسر خوشبو نے خاموشی توڑ دی

Khushboo Pakistani Film & Stage Actress
کیپشن: Actress Khushboo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: شالیمار تھیٹر میں سٹیج اداکاراوں کی خفیہ کیمرے سے کپڑے تبدیل کرتے ہوئے ویڈیوز بنانے والا ایکسٹرا جونیئر فنکار کاشف چن نکلا جسے ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے گرفتار کر لیا ہے، سٹیج اداکارہ خوشبو خان کا بھی بیان سامنے آگیا۔

 اداکارہ خوشبو خان کا کہنا ہے کہ کاشف چن جھوٹ بول رہا ہے سچ منظر عام پر آئے گا اور سب کو علم ہوجائے گا کہ کس کے کہنے پر کاشف چن ان کا نام لے رہا ہے۔جن اداکاراؤں کی ویڈیوز بنی ان میں اداکارہ زارا خان، مہک نور اور سلک شامل ہیں۔

یاد رہے کہ ایکسٹرا جونیئر فنکار کاشف چن نے اپنے ویڈیو بیان میں کہاہے کہ انہیں سٹیج اداکارہ خوشبو خان نے ویڈیو بنانے کے لئے کہا اور رقم بھی دلوائی،خوشبو خان نے ہی انہیں موبائل میں ایک ایپ انسٹال کرکے دی جس سے خفیہ طور پر ویڈیو بنتی تھی ۔

ایف آئی اے کرائم سیل نے کاشف چن کے موبائل کا فرانزک بھی کر لیا ہے اور بھیجی گئی ویڈیوز کی تفصیلات بھی اکٹھی کر لی ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer