ملک میں طلاق کی بڑھتی ہوئی شرح کی اصل وجہ کیا؟

divorce rate in pakistan
کیپشن: divorce rate in pakistan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :  پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے ملک میں طلاق کی بڑھتی ہوئی شرح کی وجہ سگریٹ نوشی کرنے والے خواتین کو قرار دیا ہے ۔

پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی نے تمباکو نوشی کے استعمال پر سیمینار  سےخطاب کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا کہ ملک میں طلاق کی شرح بڑھنے کی اہم وجہ سگریٹ نوشی کرنے والی خواتین ہیں۔ ڈاکٹر نوشین حامد کا مزید کہنا تھا کہ سگریٹ نوشی کرنے والی خواتین کی طلاق ہوجاتی ہے کیونکہ ایسی خواتین کو سسرال والوں کی طرف سے قبول نہیں کیا جاتا۔

یونیورسٹی آف الینوائے کے شکاگو انسٹی ٹیوٹ فار ہیلتھ ریسرچ کے 2013 کے مطالعے کے مطابق 18 سال یا اس سے زیادہ عمر کے 19فیصد بالغ پاکستانی کسی نہ کسی شکل میں تمباکو کا استعمال کرتے ہیں۔ ماہرین کا حوالہ دیتے ہوئے اس تحقیق میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں سگریٹ کی قیمتیں دنیا میں سب سے کم ہیں۔