شہروں میں بجلی سے چلنے والی نئی بسیں چلائی جائیں ،وزیر اعظم

electric buses
کیپشن: electric buses
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:   حکومت ماحولیاتی آلودگی کے مسائل سے نمٹنے کیلئے خصوصی اقدامات کررہی ہے،میٹروز کیلئے بجلی سے چلنے والی نئی بسیں چلائی جانی چاہئیں:وزیراعظم 

وزیر اعظم عمران خان  نے آلودگی سے متعلق مسائل کے بارے میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے علاقائی ممالک پر آلودگی کے مضر اثرات سے ماحول کے تحفظ کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت ماحولیاتی آلودگی کے مسائل سے نمٹنے کیلئے خصوصی اقدامات کررہی ہے۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ بڑی صنعتوں میں معیاری ایندھن کے استعمال کیلئے مراعات دے کر ہوا کا معیار بہتر بنانے کا ایک نظام جلد وضع کیا جائے۔عمران خان نے کہا کہ ملک میں میٹروز کیلئے بجلی سے چلنے والی نئی بسیں چلائی جانی چاہئیں۔

 اجلاس کے دوران فضائی آلودگی بالخصوص سموگ کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم کو 15 نکاتی ایکشن پلان پیش کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں بڑھتی فضائی آلودگی پر وزیر اعظم عمران خان نے تشویش کا اظہار کیا۔  فضائی آلودگی میں کمی کے لئے پاکستان میں یورو فائیو پٹرول درآمد کرنے سفارش کی گئی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یورو فائیو کی درآمد تک مقامی آئل ریفائنریز بھی یورو فائیو کے معیار کا پٹرول تیار کریں۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ اینٹوں کے بھٹہ مالکان پابندی کے باوجود بجلی بچانے کے لئے پاور پلانٹس استعمال نہیں کرتے، فصلوں کی باقیات تلف کرنے کے لئے جدید زرعی طریقہ کار اپنایا جائے گا۔ اجلاس کے دوران چیئر مین سی ڈی اے نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اسلام آباد میں مارچ 2022ء سے الیکٹرک بسیں سڑکوں پر آ جائیں گی . ایکشن پلان میں سفارش کی گئی کہ موٹر سائیکل رکشہ کو بھی الیکٹرک انجن پر منتقل کیا جائے گا، وزیراعظم نے 15 نکاتی ایکشن پلان پر عملدرآمد کے لئے 1 ماہ کا وقت دے دیا۔ 

وزیراعظم نے ماحولیات کے تحفظ کیلئے لوگوں کے رویوں میں تبدیلی لانے کیلئے عوامی آگاہی مہم کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔وزیراعظم نے ماحول کے تحفظ کیلئے لوگوں کے رویوں میں تبدیلی لانے کیلئے بڑے پیمانے پر عوامی آگاہی کی مہم کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔عمران خان نے پنجاب حکومت کو ہدایت کی کہ وہ سموگ کنٹرول پالیسی جلد از جلد اپنائے ۔انہوں نے وفاقی، پنجاب اور خیبرپختونخوا کی حکومتوں کو بھی ہدایت کی کہ وہ ماحول کے تحفظ کیلئے قلیل، وسط اور طویل المدتی جامع حکمت عملیوں پر مقررہ مدت میں عمل کریں۔