لاہور میں سموگ آپے سے باہر

لاہور میں سموگ آپے سے باہر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعدیہ خان:لاہور میں سموگ سر آٹھانے لگی، گزشتہ ہفتے 28 نمبر پر رہنے کے بعد لاہور آلودگی میں پھرتیسرے نمبر پرآگیا، فضائی آلودگی بڑھنے سے آنکھوں کے امراض میں اضافہ ہوگیا اور ائیر کوالٹی انڈکس 350 پر پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں سموگ کے بادل چھانے لگے، گزشتہ ہفتہ لاہور میں صورتحال تسلی بخش رہی جبکہ رات اور صبح کے اوقات میں دھند میں شدت کے ساتھ ہی سموگ کا خطرہ بڑھ گیا۔ آج صبح کے اوقات میں ائیرکوالٹی انڈکس 250 سے بڑھ کر 350 تک پہنچ گیا۔

محکمہ موسمیات نے موسم خشک رہنے کی نوید سنائی ہے جبکہ ہوا میں نمی کے تناسب میں اضافہ کے ساتھ فضائی آلودگی بھی بڑھے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دسمبر کے تیسرے ہفتے میں بارشوں کا ایک سپیل لاہور میں داخل ہوگا جس کی وجہ سے خنکی بڑھے گی اور دھند میں اضافے کا خدشہ برقرار ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer