پنجاب پولیس میں تقرروتبادلوں کا طوفان آگیا

پنجاب پولیس میں تقرروتبادلوں کا طوفان آگیا
کیپشن: City- Punjab Police
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی نے ترقی پانے والے 40 افسروں سمیت 56 ایس پیز اور ایس ایس پیز کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کردیئے۔ امتیاز احمد خان کو ایس پی وی آئی پی سکیورٹی سپیشل برانچ مقرر کر دیا گیا۔

سٹی 42 کے مطابق تقرری کے منتظر محمد عبدالقادر قمر کو ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی، ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی سید علی اکبر شاہ کو ایس ایس پی انویسٹی گیشن راولپنڈی، تقرری کی منتظر شائستہ ندیم کو ایڈیشنل ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن لاہور پنجاب، تقرری کے منتظر عبدالغفار قیصرانی کو اے آئی جی پروکیور منٹ سی پی او، اے آئی جی پروکیورمنٹ سی پی او پنجاب، وقاص حسن کو اے آئی جی انکوائریز سی پی او، تقرری کے منتظر قیصر بشیر مخدوم کو ڈپٹی ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹرز ایس پی یو پنجاب، ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل برانچ جھنگ شہریار خان کو پروموشن کے بعد ایس پی ڈسپلن اینڈ انسپکشن فیصل آباد ریجن، ایڈیشنل ایس پی صدر ڈویژن ملتان رضا صفدر کاظمی کو ایڈیشنل ایس پی آپریشنز سول لائنز لاہو ر، ایڈیشنل ایس پی آپریشنز سول لائنز لاہور محمد افضل کو ایس ایس پی آر او سی ٹی ڈی راولپنڈی، اے ڈ ی آئی جی گوجرانوالہ ریجن عبدالقیوم کو ترقی کے بعد ایڈیشنل ایس پی سٹی ڈویژن گوجرانوالہ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز فیصل آباد محمد اکمل کو ترقی کے بعد ایڈیشنل ایس پی مدینہ ٹاؤن فیصل آباد، ٹریفک آفیسر جہلم حافظ عطا الرحمان کو ترقی کے بعد ایس پی سکیورٹی راولپنڈی، ڈی ایس پی انویسٹی گیشن ون ، انویسٹی گیشن برانچ لاہور احسان اللہ چوہان کو ترقی کے بعد اے آئی جی مانیٹرنگ اینڈ کرائم انیلیسس انوسٹی گیشن برانچ پنجاب لاہور، اے ڈی آئی جی ٹو ڈی آئی جی سکیورٹی ڈویژن لاہور امتیاز احمد خان کو ترقی کے بعد ایس پی وی آئی پی سکیورٹی سپیشل برانچ لاہور تعینات کر دیا گیا۔

اسی طرح پی ایس اوٹو سی سی پی او لاہور،ڈی ایس پی منصور قمر کو ترقی کے بعد ایس پی وی وی آئی پی سکیورٹی لاہور، ڈی ایس پی لائسنسگ اینڈ ہیڈ کوارٹرزسی ٹی پی راولپنڈی تیمور خان کو ترقی کے بعد سینئر ٹریفک آفیسر راولپنڈی ، ایس ڈی پی او دریا خان بھکر محمد اکرم خان نیازی کو ترقی کے بعد ایس پی انویسٹی گیشن بھکر، ایس ڈی پی او کوٹلی ستیاں راولپنڈی غلام مصطفی گیلانی کو ترقی کے بعد ایس پی سی آئی اے راولپنڈی ، ڈی ایس پی سپیشل برانچ جاوید احمد خان کو ترقی کے بعد ایس پی سپیشل برانچ ڈی جی خان ریجن، ایڈیشنل ایس پی موبائلز لاہور بلال ظفر شیخ کو ایڈیشنل ایس پی ڈولفن اسکواڈ لاہور، ڈی ایس پی ہائی ٹیک کرائم اسکواڈ عاصم افتخار کو ترقی کے بعد ایڈیشنل ایس پی انویسٹی گیشن سول لائنز لاہور لگا دیا گیا۔

 ایڈیشنل ایس پی انویسٹی گیشن سول لائنز لاہورشازیہ سرورکو ایڈیشنل ایس پی انویسٹی گیشن علامہ اقبال ٹاؤن ، تقرری کے منتظر ڈی ایس پی شاہد نیاز کو ترقی کے بعد ایڈیشنل ایس پی گلگشت ڈویژن ملتان، ڈی ایس پی لاہور رنگ روڈ اتھارٹی طارق محمود کو ترقی کے بعد ایس پی سکیورٹی پی ایچ آر ایس پی یو پنجاب، ڈی ایس پی لیگل 1 پی ٹی سی لاہور، مسرور احمد رانا کو ترقی کے بعد ایس پی پری سروس ٹریننگ ونگ پولیس کالج سہالہ، ڈی ایس پی 3 بٹالین 2 پی سی راولپنڈی طاہر بشیر کو ترقی کے بعد ایڈیشنل ایس پی گجرات ، ایڈیشنل ایس پی سول لائنز ڈویڑن گوجرانوالہ وقار شعیب انورکو ایس ایس پی انویسٹی گیشن گوجرانوالہ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز سپیشل برانچ سرگودھا شفقت اللہ کو ترقی کے بعد ایس پی سپیشل برانچ سرگودھا ریجن، اے ڈی آئی جی ڈی جی خان ریجن طاہر مصطفی کو ترقی کے بعد ایس پی انویسٹی گیشن ڈی جی خان ، ڈی ایس پی آر آئی بی ملتان ریجن نعیم الحسن کو ترقی کے بعد ایس پی انویسٹی گیشن بہاولنگر، ایس پی انویسٹی گیشن بہاولنگر زبیدہ پروین کو ایس پی ایڈمن فیصل آباد، تقرری کے منتظر محمد ارشد زاہد کو ترقی کے بعد ایس پی آر او سی ٹی ڈی شیخوپورہ تعینات کیا گیا۔

تقرری کے منتظر محمد اشرف کو ترقی کے بعد ایس پی انویسٹی گیشن رحیم یار خان ، ایڈیشنل ایس پی صدر راولپنڈی احسن سیف اللہ کو ایڈیشنل ایس پی سی آر او لاہور، ایس پی انویسٹی گیشن منڈی بہاؤالدین خرم شہزاد کو ایس پی ٹیکنیکل سپیشل برانچ پنجاب لاہور، تقرری کی منتظر شاہدہ نورین کو ترقی کے بعد ایس پی انویسٹی گیشن ساہیوال ، ایس پی انویسٹی گیشن سرگودھا قدوس بیگ کو ایڈیشنل ایس پی صد ر ڈویژن ملتان، ایس ڈی پی او سٹی چنیوٹ جاوید انور کو ترقی کے بعد ایڈیشنل ایس پی پوٹھوہار راولپنڈی، ایس ڈی پی او صدر اوکاڑ ہ محمد نعیم شاہد کو ترقی کے بعد ایڈیشنل ایس پی صدر فیصل آباد، ایس ڈی پی او حسن ابدال تنویر احمد ملک کو ترقی کے بعدایڈیشنل ایس پی لائل پور ٹاؤن فیصل آباد، ڈی ایس پی انویسٹی گیشن 3، انویسٹی گیشن برانچ پنجاب لاہور، خالد محمود افضل کو ترقی کے بعد ایس پی سکیورٹی ون، سکیورٹی ڈویژن لاہور، ڈی ایس پی ایس پی یو محمد طاہر مقصود کو ترقی کے بعد ایڈیشنل ایس پی صدر راولپنڈی، ایس ڈی پی او صدر پاکپتن سلیم احمد وڑائچ کو ترقی کے بعد ایس پی انویسٹی گیشن شیخوپورہ، ایس ڈی پی او بٹالہ کالونی فیصل آباد محمد شعیب کو ترقی کے بعد ایس پی ڈسپلن اینڈ انسپکشن ساہیوال ریجن،ڈی ایس پی انٹی کرپشن پنجاب سید محمد عباس کو ترقی کے بعد ایس پی انویسٹی گیشن پاکپتن تعینات کر دیا گیا۔

ڈی ایس پی ٹیکنیکل سپیشل برانچ عرفان عامر کو ترقی کے بعد ایس پی سروے سپیشل برانچ ، ڈی ایس پی پی ایچ پی فیصل آباد فاروق احمد ہنڈل کو ایس پی انویسٹی گیشن ٹوبہ ٹیک سنگھ، ڈی ایس پی آرگنائزد کرائم جہلم راجہ شاہد نذیر کوترقی کے بعد ایس پی پی ایچ پی راولپنڈی، ایس پی انویسٹی گیشن رحیم یار خان محمد انور چشتی کو ایڈیشنل ایس پی ہیڈ کوارٹرز ملتان، ڈی ایس پی سٹی سی ٹی پی فیصل آباد ممتاز صحرائی کو ترقی کے بعد ایس پی انویسٹی گیشن چنیوٹ ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز سپیشل برانچ فیصل آباد راشدہ بی بی کو ترقی کے بعد ایڈیشنل ایس پی جھنگ، ایس پی سکیورٹی ون ڈویژن لاہور محمد مسعود رضا کو بٹالین کمانڈر 5 پی سی لاہور، ایس پی انویسٹی گیشن شیخوپورہ اسد الرحمان کو ایڈیشنل ایس پی موبائلز لاہور اور ایس پی پولیس ٹریننگ سکول سرگودھا محمد اطہر وحید کو ایس ایس پی ڈسپلن اینڈ انسپکشن کیپیٹل سٹی پولیس لاہورتعینات کیا گیا ہے جبکہ ایس ایس پی ڈسپلن اینڈ انسپکشن کیپیٹل سٹی پولیس لاہورشائستہ ندیم اورایس پی بٹالین کمانڈر 5 پی سی لاہور محمود الحسن گیلانی کو سنٹرل پولیس آفس پنجاب رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer