ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی، طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیار بھی متاثر

امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی، طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیار بھی متاثر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: امریکی فوج کے میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے باعث طویل فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت بھی متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

 برطانوی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حالیہ فوجی کارروائیوں کے دوران بڑی تعداد میں میزائل استعمال کیے جانے سے امریکی اسلحہ ذخائر پر دباؤ بڑھ گیا ہے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران کے خلاف کارروائیوں میں امریکہ نے بڑی تعداد میں میزائل استعمال کیے، جس کے بعد اس کے اسٹریٹجک ذخائر میں کمی آئی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق اگر مستقبل میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مزید بڑے فوجی حملوں کا فیصلہ کرتے ہیں تو میزائلوں کی محدود دستیابی ایک اہم چیلنج بن سکتی ہے میزائل ذخائر میں کمی کے باعث امریکی فوج کو بعض کارروائیوں میں بمباری پر مبنی خطرناک مشنز پر زیادہ انحصار کرنا پڑ سکتا ہے۔

ادھر امریکی نائب صدر اور اعلیٰ فوجی حکام بھی اس سے قبل ہتھیاروں کے ذخائر میں کمی پر تشویش کا اظہار کر چکے ہیں، جبکہ دفاعی ماہرین کے مطابق اس صورتحال سے امریکی فوجی صلاحیت اور آپریشنل منصوبہ بندی متاثر ہونے کا امکان ہے۔