ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معرکۂ حق آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ چیمپیئن شپ: 8 اگست سے اسلام آباد میں شروع ہوگی

معرکۂ حق آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ چیمپیئن شپ: 8 اگست سے اسلام آباد میں شروع ہوگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  روزینہ علی :معرکۂ حق آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ چیمپیئن شپ کا آغاز 8 اگست سے اسلام آباد میں ہوگا۔

 چیمپیئن شپ کے تمام مقابلے لیژر سٹی باؤلنگ کلب، صفا گولڈ مال، ایف-7 مرکز میں منعقد کیے جائیں گے، جبکہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

 پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن کے مطابق ایونٹ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی شرکت کریں گے۔چیمپیئن شپ میں8 کیٹیگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں، جن میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز، لیڈیز سنگلز، ایمیچور، ڈیف مینز سنگلز، ڈیف لیڈیز سنگلز، ٹرائیز ایونٹ اور انٹر اسکول مقابلے شامل ہیں۔

ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان 7 اگست کو کیا جائے گا، جبکہ فائنل مقابلے 14 اگست کو کھیلے جائیں گے۔ایونٹ کے اختتام پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔

 فیڈریشن کے حکام کا کہنا ہے کہ اس چیمپیئن شپ کے انعقاد کا مقصد ٹین پن باؤلنگ کے فروغ کے ساتھ ساتھ نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہترین پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔