(ویب ڈیسک)وفاقی حکومت نے ڈیفائنڈ کنٹری بیوشن پنشن فنڈ اسکیم2024 کے نفاذ کے لیے 16 اہل پنشن فنڈ مینیجرزکا اعلان کر دیا ۔
وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیفائنڈ کنٹری بیوشن پنشن فنڈ اسکیم2024 کے نفاذ کے لیے 16 اہل پنشن فنڈ مینیجرزکا اعلان نئے بھرتی ہونے والے وفاقی ملازمین کے لیے شراکتی پنشن نظام کو فعال بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق منظور شدہ پنشن فنڈ مینیجرز نے وفاقی حکومت کے ساتھ باضابطہ معاہدے مکمل کر لیے ہیں، جس کے بعد وہ ڈیفائنڈ کنٹری بیوشن پنشن فنڈ اسکیم2024 کے تحت پنشن کی شراکتیں منظم کرنے کے اہل ہو گئے ہیں۔