(جواد آصف)انسداد دہشت گردی عدالت نے ایئرپورٹ کے قریب چینی کانوائے پر حملہ کیس میں مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
ملزمان کالعدم بی ایل اے جاوید اور گلنساء عدالت میں پیش ہوئے جبکہ حملے کے ماسٹر مائنڈ کالعدم بی ایل اے کے بشیر بلوچ اور عبدالرحمان کے بلوچستان میں روپوش ہونے کا انکشاف ہواہے۔
تفتیشی افسر نے مفرور ملزمان سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرادی،تفتیشی افسرنے بتایاکہ مفرور ملزمان بلوچستان میں روپوش ہیں، مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لئے محکمہ داخلہ اور آئی جی بلوچستان کو لیٹر لکھے گئے ہیں، دونوں محکموں کو مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لئے اقدامات کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر مفرور ملزمان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے ملزمان کو مقدمہ کی نقول فراہم کرنے اور سی سی ٹی وی فوٹیج فراہم کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا جبکہ سماعت ملتوی کردی۔
پراسیکیوشن کے مطابق اکتوبر 2024میں کراچی ایئر پورٹ کے قریب چینی کانوائے پر خود کش حملہ کیا گیا تھا،ملزمان کے خلاف سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج ہے، خودکش حملہ کیس میں دو ملزمان جاوید اور گلنساء گرفتار ہیں۔