ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کے پانچویں ہفتے کی چھٹیوں کا آغاز ہوگیا ،چیف جسٹس سمیت 10 ججز پرنسپل سیٹ پر مقدمات کی سماعت کریں گے ، عدالت عالیہ میں موسم گرما کی چھٹیوں کے چار ہفتے باقی رہ گئے ۔
لاہور ہائیکورٹ کی پرنسپل سیٹ پر 4 اگست سے 8 اگست تک 4 ڈویژن ، 10 سنگل بنچ مقدمات سنیں گے،ڈویژن بنچ نمبر ایک میں چیف جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس عبہر گل تمام نوعیت کے کیسز سنیں گی،ڈویژن بنچ نمبر دو میں جسٹس شاہد کریم اور جسٹس راجہ غنضفر علی خان سول نوعیت کے کیسز سنیں گے ،ڈویژن بنچ 3 میں جسٹس وقار حیدر اعوان اور جسٹس خالد اسحاق سول نوعیت کے کیسز سنیں گے ،ڈویژن بنچ نمبر 4 میں جسٹس ملک محمد اویس خالد کی سربراہی میں جسٹس تنویر احمد شیخ فوجداری کیسز سنیں گے ،ڈویژن بنچز میں شامل تمام ججز سنگل بنچ کی حیثیت سے بھی کام کریں گے ۔