سی ٹی او مستنصر فیروز کے مختلف تھانوں کےدورے ، سکیورٹی و انتظامات کا جائزہ لیا

سی ٹی او مستنصر فیروز کے مختلف تھانوں کےدورے ، سکیورٹی و انتظامات کا جائزہ لیا
کیپشن: CTO Mustansar Feroze, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان : سی سی پی اوکےحکم پرسی ٹی او مستنصر فیروز نے مختلف تھانوں کےدورے کیے۔ 

تفصیلات کے مطابق مستنصر فیروز نے تھانہ مسلم ٹاؤن، وحدت کالونی اور تھانہ گلشن اقبال کادورہ کیا، سی ٹی او  نے حوالات، ریکارڈ رجسٹرز، بیرکوں کا وزٹ کیا، اس کے علاوہ مستنصر فیروز نے کیمرہ سرویلنس، سیفٹی و سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ 

سی ٹی او نےدورے کے دوران سائلین اور حوالاتیوں سے استفسار کیا، ساتھ ہی سی ٹی او نے نفری کو بریفنگ دی۔ مستنصر فیروز نے آئی جی ، سی سی پی او کی ترجیحات بارے آگاہ کیا۔ 

 سی ٹی او نے کہا کہ ہمارےلئےسائل سےبڑھ کرکوئی اہم نہیں، فوری دادرسی کی جائے، شہریوں کی دادرسی اوربروقت انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔