ملک بھر میں 7 ہزار غیر قانونی پیٹرول پمپس چلائے جانے کا انکشاف 

Illeagle petrol pump,Ogra,Audit report,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)ملک بھر میں 7 ہزار غیر قانونی پیٹرول پمپس چلائے جانے کا انکشاف ،پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی، اسمگلنگ  میں اوگرا  سہولت کار قرار،آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی آڈٹ رپورٹ نے اوگرا کی کارکردگی پر سنجیدہ سوالات اٹھا دیئے ۔
 آڈٹ رپورٹ  کے مطابق اوگرا نے او ایم سیز کو مشترکہ طور پر  خام تیل ذخیرہ کرنے کی اجازت دی،کئی تیل کمپنیوں نے گنجائش سے زائد غیر قانونی پیٹرول پمپ بنا رکھے ہیں۔آئل مارکیٹنگ کمپنیاں غیر قانونی طور پر آئل کی خریداری اور فروخت میں ملوث ہیں۔
 آڈٹ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ اوگرا نے کوٹے سے زائد ڈیزل  درآمد کی اجازت دےکر مقامی ریفائنریز کو نقصان پہنچایا،اوگرا نے سٹوریج کی صلاحیت پوری کیے بغیر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو لائسنس بانٹے،25او ایم سی کو سٹوریج صلاحیت بنائے بغیر ہی لائسنس دے ڈالے۔
پورے ملک میں بوتلوں اور ڈرمز میں پیٹرول کی فروخت جاری ہے ،رپورٹ میں غیر معیاری ٹینکوں میں پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل بڑا خطرہ قرار دیا گیا۔