سفاری پارک میں خاتون پر چیتے نے حملہ کر دیا،ویڈیو  وائرل  

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک )سفاری پارک میں خاتون پر چیتے کے حملے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے ، جس نے ہر طرف بھونچال پیدا کر دیا ہے، لیکن اس کے ساتھ ساتھ صارفین میں اس بات کی تشویش ہے کہ آخر خاتون کار سے باہر نکلی ہی کیوں؟ جتنا یہ سوال صارفین کو تنگ کر رہا ہے اتنا ہی اس سوال کا جواب حیران کن ہے ۔ 

 تفصیلات کےمطابق سماجی رابطوں کی سائیٹ ٹویٹر پر  ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون گاڑی کا دروازہ کھول کر ڈرائیونگ سیٹ کی طرف آتی ہے اور اس میں بیٹھے شخص سے آرگومینٹ کرنا شروع کر دیتی ہے ایسے میں ایک چیتا پیچھے سے حملہ آور ہوتا ہے اور خاتون کو دبوچ کر اپنے ساتھ لے جاتا ہے، جیسے ہی چیتا حملہ کرتا ہے اس کے بعد گاڑی میں بیٹھا شخص باہر نکلتا ہے اور اسے بچانے کی کوشش کرتا ہے جبکہ پچھلی سیٹ سے ایک کم سن لڑکا بھی خاتون کو بچانے کیلئے لپکتا ہے۔ 

 ویڈیو کو دیکھنے کے بعد  بہت سے صارفین خاتون کے ایسے خطرناک جگہ پر گاڑی سے باہر نکلنے کی وجہ کو لیکر پریشان نظر آئے جس پر صارف نے بتایا کہ خاتون کسی بات کو لیکر اپنے شوہر سے غصہ تھی اسی لیے وہ لڑائی کی غرض سے نیچے اتری اور ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے اپنے شوہر سے جا کر جھگڑنے لگی ،ویڈیو شیئر کرنے والے صارف نے  ویڈیو سے متعلق یہ نہیں بتایا کہ یہ ویڈیو کس جگہ کی ہے اور کب یہ واقعہ رونما ہوا؟۔