عوام کیلئے بری خبر، گھی اور آئل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

Ghee and Cooking Oil
کیپشن: Ghee and Cooking Oil
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) گھی اور آئل  بنانےوالی کمپنیوں کی من مانیاں عروج پر،  ڈالر سستا ہونے کےباوجود گھی اور  آئل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ 

 عالمی مارکیٹ میں پام آئل کی قیمتیں کم ہوگئیں مگر پاکستان میں آئل اور گھی بنانےوالی 4نامی گرامی کمپنیوں نے پھر ریٹ بڑھادیئے، اے برینڈڈکمپنیوں نے  فی لیٹر تیل 565روپے سےبڑھ کر 580روپے سے 600 روپے لیٹر تک کردیا، 5 لیٹر تیل گھی کا فی کارٹن 2 ہزار 825 سے بڑھ کر 2 ہزار9سوسے3ہزار روپےکا ہوگیا۔ 

بی برینڈکمپنیوں نے بھی فی لیٹر آئل گھی کی قیمت میں 20روپے مہنگا کردیا، 20 روپے اضافے کے بعدفی لیٹر آئل اور گھی 500روپے کا ہوگیا تاہم حکومت کی جانب سے آئل اور گھی مینوفیچرزکےخلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے۔