ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عالیہ بھٹ نے شاہ رخ خان کو کیامشورہ دیا

sharukh and alia
کیپشن: sharukh and alia
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بالی ووڈ کی اداکارہ عالیہ بھٹ نے ہر دل عزیز اداکار شاہ رخ خان کو کیا مشورہ دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ عالیہ بھٹ سے سوال کیا گیا کہ شاہ رخ خان کو باکس آفس ناکامیوں پر کیا مشورہ دیں گی؟عالیہ سے کیے جانے والے سوال پر اداکارہ عالیہ نے دلچسپ جواب دیا کہ شاہ رخ خان جادو بھی ہیں اور جادوگر بھی، میں اس لیے انہیں کوئی مشورہ نہیں دوں گی، اگر کنگ خان مجھے کوئی مشورہ دیں گے تو خوشی سے قبول کروں گی، خاص طور پر یہ کہ وہ جادوگر کیسے بنے؟ عالیہ بھٹ، شفالی شاہ اور وجے ورما کے مرکزی کردار پر مشتمل فلم ڈارلنگز نیٹ فلیکس پر 5 اگست کو ریلیز کی جارہی ہے۔اس فلم کی کہانی ایسی عورت کے گرد گھومتی ہے، جو اپنے ہی شوہر کو اغوا کرلیتی ہے۔

کچھ دن پہلے عالیہ بھٹ نے بتایا کہ شاہ رخ خان عام طور پر فلم مل کر پروڈیوس نہیں کرتے ہیں لیکن انہوں نے ڈارلنگز کے لیے مجھے فوری رضامندی دے دی۔ شاہ رخ نے فون پر مجھ سے کہا کہ میں عام طور پر فلم کو پرڈیوس نہیں کرتا ہوں لیکن تمہارے ساتھ کروں گا۔انہوں نے بتایا کہ ہم نے فلم کی شوٹنگ کے دوران خوب انجوائے کیا، شاہ رخ خان نے حال ہی میں فلم دیکھی اور ڈارلنگز انداز میں فلم کرنے پر میرا شکریہ ادا کیا۔