ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

8 اگست تک سکولز بند؛ امتحانات سےمتعلق شفقت محمود کا اہم بیان

8 اگست تک سکولز بند؛ امتحانات سےمتعلق شفقت محمود کا اہم بیان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) کورونا کی بگڑتی ہوئی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں اہم فیصلے کئے گئے،وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کہتے ہیں امتحانات جس طرح ہورہے ہیں اسی شیڈول سے ہوں گے،سندھ کےسکول کھولنےکافیصلہ آٹھ اگست کےبعدہوگا۔

تفصیلات کےمطابق کورونا وائرس کی چوتھی میں لہر میں مزید شدت آنے پر این سی او سی اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے، کورونا ویکسین لگوانے کے باوجود متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے پر شرح 6 فیصد کے قریب پہنچ چکی ہےجس کے تحت پابندیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیاگیا،آج ہونے والی  بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں اہم فیصلہ کیاگیا کہ کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی وجہ سے مزارات بند ہوں گے،محکمہ اوقاف پنجاب کے زیرانتظام شہر سمیت چار اضلاع میں مزارات کو بند کر دیا گیا۔

کانفرنس کی صدرات وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کی، اجلاس میں ملک بھر کے وزرائے تعلیم نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، اجلاس میں کورونا کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے۔

وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کا کہناتھا کہ یونیورسٹیاں بھی کھلی رہیں گی،سندھ میں تعلیمی ادارے پہلے ہی8اگست تک بند ہیں،سندھ کے علاوہ تمام صوبوں میں سکول کھولنے کا فیصلہ کیاگیا ہے،امتحانات جس طرح ہورہے ہیں اسی طرح چلیں گے،کورونا وائرس کی تیسری لہر کی وجہ سے محکمہ اوقاف پنجاب کے زیرانتظام  داتا دربار کو 31 اگست تک بند کر دیا گیا، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی اور ملتان کے تمام مزارات بند ہوں گے، اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے،مارکیٹیں رات 10 کی بجائے 8 بجے تک کھلی رہیں گی، ہفتے میں 2 چھٹیاں ہوں گی۔

پروفیسر تنویر السلام کا کہناتھا کہ تعلیمی ادارے کھلنے سے کورونا پھیلنے کا خدشہ ہے، تعلیم ضروری لیکن زندگی زیادہ قیمتی ہے، ویکسین لگوانےوالے کو کورونا ہونے پر خطرہ کم ہوتا ہے،حکومت 14 سال کی عمر کے بچوں کو بھی کورونا ویکسین لگائے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer