آئی فون کے چاہنے والوں کیلئے خوشخبری

 آئی فون کے چاہنے والوں کیلئے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف کمپنی ایپل نے اپنا 5جی آئی فون 12رواں سال اکتوبر میں متعارف کروانے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر خبر رساں ادارے کے مطابق آئی فون 12اکتوبر سے پہلے ہی متعارف کروایا جانا تھا لیکن کمپنی کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ  کورونا وائرس کے باعث تاخیر ہوئی اور اب اکتوبر میں متعارف کروایا جائے گا۔ یاد رہے کہ رواں سال ایپل کی طرف سے 4سمارٹ فون متعارف کروائے جا رہے ہیں جن میں سے 6.1انچ ماڈلز پہلے مارکیٹ میں آئیں گے۔ اس کے بعد 6.7انچ اور 5.4انچ ماڈلز متعارف کروائے جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق آئی فون 12 کی خصوصیات  پر نظر دوڑائی جائے تو   فون ممکنہ طور پر مکمل وائرلیس ہو گا جس کا مطلب ہے کہ اس کے ساتھ صارفین کو ایئربڈز نہیں ملیں گے۔ اس کی بجائے انہیں ایپل کے ایئرپوڈز خریدنے پڑیں گے جن کی قیمت 159ڈالر تقریباً 26ہزار 700 پاکستانی روپے ہے۔

واضح رہے کہ ایپل کمپنی اکتوبر میں لائیو اسٹریمنگ پروگرام کے دوران آئی فون کی نئی سیریز  ' آئی فون 12' کو لانچ کرے گی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer