باربی ڈول کترینہ کیف کا جلوہ،سب کو حیران کردیا

باربی ڈول کترینہ کیف کا جلوہ،سب کو حیران کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: بالی ووڈ انڈسٹری میں خوبصورت باربی ڈول کترینہ کیف کا نام کسی تعریف کا محتاج نہیں،اداکاری کے منفرد کردار ادا کرکے مداحوں کے دلوں میں گھر کرنے والی بالی ووڈ سٹار نے متعدد فلموں میں کام کیا اور دیکھنے والوں نے ان کی اداکاری کو خوب سراہا،میگا سٹار سلمان خان نے ان کو بالی ووڈ انڈسٹری میں متعارف کرایا۔ بالی ووڈ انڈسٹری کی خوبصورت باربی ڈول کترینہ کیف نے بالی ووڈ میں انٹری کے ساتھ ہی وہ مقام حاصل کیا جس پر وہ خود بھی حیران ہیں۔خوبصورت اداکارہ کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ انہوں نے اپنی منفرد اداکاری کی بدولت بہت کم فلموں میں بالی ووڈ کی ان شخصیت کے ساتھ کام کیا جن کے ساتھ فلموں میں کام کرنے کی خواہش فلم انڈسڑی میں آنے والے ہر اداکار کی ہوتی ہے۔

خوبرو اداکارہ کی مداحوں کی جانب سے لی گئیں چند تصاویر سوشل میڈیاپر گردش کر رہی ہیں۔ ان تصاویر میں کترینہ کیف بالی ووڈ کی نگری میں سب سے اہم شہرممبئی کی شاہراہ پر ایک سائیکل چلاتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔ دیکھتے ہی دیکھتے تصاویر مشہور ہوگئیں اور مداحوں کی جانب سے اپنی پسندیدہ اداکارہ کو اس روپ میں دیکھ کر خوب سراہا جا رہا ہے۔تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ ٹریک سوٹ میں ملبوث کورونا کی صورتِ حال کے پیشِ نظر فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے  چہرے پر ماسک پہنے سائیکل چلا رہی ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بولی وڈ اداکارہ کترینہ کیف نے 2011 کی فلم ’ زندگی نہ ملے گی دوبارہ‘ میں ایک موقع پر موٹر بائیک چلائی تھی، اس سین میں وہ موٹر سائیکل چلا کر اپنے دوست سے ملنے جاتی ہیں۔ کترینہ کے اس سٹائل کو مداحوں نے بے حد پسند کیا تھااور سایئکل چلانے کی تصاویر کو بھی خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer