شہر میں گیسٹرو کی وبا تیزی سے پھیلنے لگی

شہر میں گیسٹرو کی وبا تیزی سے پھیلنے لگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( بسام سلطان ) لاہور کے بڑے ٹیچنگ ہسپتالوں میں پینتالیس سو سے زائد افراد روزانہ ڈائیریا کی شکایات لے کر پہنچنے لگے۔

اگر ساون کے مہینے میں پیٹ درد، وامٹنگ، نوزیا، موشن کی تکلیف کا سامنا ہو تو فوری ہسپتال کا رخ کریں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ساون کے مہینے میں بیکٹیریا کی پیداوار بڑھ جاتی ہے جس سے ڈائریا کی شکایات سامنے آتی ہیں۔ شہر کے بڑے سرکاری ہسپتالوں میں روزانہ چار ہزار سے زائد افراد گیسٹرو کی شکایات لے کر پہنچنے لگے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس موسم میں ڈائریا کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے، شہری کھانے سے پہلے ہاتھ ضرور دھوئیں، صفائی کا خاص خیال رکھیں، پانی کا استعمال زیادہ اور باہر کے کھانوں سے پرہیز کریں۔