(عرفان ملک) ماڈل تھانوں کے بعد تھانوں کو اپ گریڈ کرنے کا ایک اور منصوبہ، ڈی آئی جی آپریشنز نے کہاہے کہ ابتدائی طور پر پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر لاہور میں تھانوں کا انتخاب کر لیا گیا۔
''بیک ٹو دی بیسک'' کے نام سے نئے پراجیکٹ کا آغاز کر دیا گیا ہے، ان تھانوں میں فرنٹ ڈیسک کے ساتھ فسیلٹیشن ڈیسک بنایا جائے گا، جہاں انویسٹی گیشن ونگ اور آپریشنز ونگ کے ڈیوٹی افسربھی تعینات ہوں گے,جو ہر آنے والے سائل کے مسائل کا فوری ازالہ کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی مدد بھی کریں گے۔
ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ ان تھانوں میں اہلکاروں کی نفری کمی کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ تھانے کی بلڈنگ کا بھی خاص خیال رکھا جائے گا، ان 6 تھانوں میں بادامی باغ ، رائیونڈ سٹی، ڈیفنس اے، مناواں، کاہنہ اور اقبال ٹاون تھانہ شامل ہیں۔