سٹی 42: پی ایس ایل سیزن گیارہ،راولپنڈیز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو میچ جیتنے کیلئے 157رنز کا ہدف دیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔راولپنڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 156رنز بنائے
کامران غلام 50 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔ڈین فورسٹر نے 44 اور عبداللہ فضل نے 23 رنز کی اننگز کھیلی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے رچرڈ گریسن ،سلمان ارشاد اور فہیم اشرف نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔