زین مدنی: بھارتی پنجابی فلم عشقہ دا لیکھ ریلیز کر دی گئی ہے فلم کو ریلیز کرنے کے حقوق ڈسٹری بیوشن کلب کمپنی کے پاس ہیں فلم کو امپورٹ پالیسی کے تحت ریلیز کیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی پنجابی فلم عشقہ دا لیکھ کی کاسٹ میں گرنام بھلڑ اور ایشا ملوانی نے مرکزی کردار ادا کیا ہے ۔
فلم کو امپورٹ پالیسی کے تحت سینماؤں میں ریلیز کیا جائے گا فلم شہر لاہور سمیت ملک بھر کے سینماؤں میں پیش کی جائے گی،امپورٹ پالیسی کے تحت آنے والی فلموں کی وجہ سے ہی سینماؤں کی رونقیں بحال ہیں۔