اسرار خان:شہر لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ بدستور جاری ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 199 ٹریفک حادثات پیش آئے جن میں 222 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 199 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئےٹریفک حادثات کی زد میں آ کر مجموعی طور پر 222 افراد زخمی ہوئےجن میں 64 شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ 158 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی ہےجبکہ ٹریفک حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔