ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران کی تمام یونیورسٹیوں میں کلاسز بحال کرنے کا فیصلہ

ایران کی تمام یونیورسٹیوں میں کلاسز بحال کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ایران کی جانب سے تمام یونیورسٹیوں میں کلاسز بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم تمام کلاسز ورچوئل ہوں گی اور کیمپسز بند رہیں گے۔ 

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق تمام کلاسز ورچوئل ہوں گی، کیمپسز بند رہیں گے،ورچوئل کلاسز اگلے نوٹس تک جاری رہیں گی، ایران میں جاری جنگ کے پیش نظر یونیورسٹیز اور اسکولز بند ہیں۔ 

ایران کےدارالحکومت تہران کےشمال میں متعدد دھماکوں اطلاعات موصول ہوئی ہیں،جس کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ان دھماکوں کے نتیجے میں ہونے والے کسی بھی قسم کے جانی و مالی نقصان کی فی الحال اطلاعات سامنے نہیں آئی ہیں۔