ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہرِ قائد میں نجی بس مالکان نے کرایوں میں اضافہ کردیا

شہرِ قائد میں نجی بس مالکان نے کرایوں میں اضافہ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : شہرِ قائد میں نجی بس مالکان نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کرائے بڑھا دیے۔

نجی بس مالکان نے مسافر بسوں کے کرایوں میں 30 سے 40 روپے اضافہ کردیا ہے تاہم سرکاری بسوں کے کرایوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔ 

علاوہ ازیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کوئٹہ میں بھی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے بڑھ گئے۔اس حوالے سے ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سے کراچی اور سندھ کے دیگر شہروں جبکہ پنجاب اور کے پی کے جانے والے روٹس پر کرایوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

ٹرانسپورٹرز کے مطابق کرایوں میں 1000سے 2500 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔