شہزاد خان ابدالی: شہر کی اوپن مارکیٹ میں مہنگائی نے ڈیرے جما لیے ہیں جبکہ سرکاری ریٹ لسٹ پر عملدرآمد نہ ہونے کے برابر رہ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق برائلر گوشت کی سرکاری قیمت 596 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم مارکیٹ میں یہ 630 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح برائلر کا فارم ریٹ 383 روپے فی کلو ہونے کے باوجود مارکیٹ میں سپلائی 410 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے۔
مرغی فروشوں کا کہنا ہے کہ جب زندہ برائلر ہی سرکاری نرخ پر دستیاب نہیں تو گوشت سرکاری قیمت پر کیسے فروخت کیا جا سکتا ہے۔
دوسری جانب انڈوں کی قیمت میں بھی بتدریج اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور فی درجن انڈے 232 روپے تک جا پہنچے ہیں۔
شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور مہنگائی پر قابو پانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔