ویب ڈیسک:وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ کا کہنا ہے پٹرول کی قیمتیں عالمی سطح پر بڑھ رہی ہیں، اس میں حکومت کا کوئی قصور نہیں ہے۔
رانا ثنااللہ نے کہا کہ حکومت نے قیمتوں کو کم رکھنے کی کوشش کی، عوام کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں،پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ بننے والی جنگ ختم کرانے کی کوششیں جاری ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کچھ لوگ اپنے سیاسی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے احتجاج کرنا چاہتے ہیں۔
مشیر وزیراعظم نے کاکہا کہ اگر جنگ جاری رہی تو ہو سکتا ہے اس سے بھی برے حالات کا سامنا کرنا پڑے،ہمیں حالات کا مقابلہ کرنا ہے، ایک دوسرے کا گریبان نہیں پکڑنا ۔