ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مارکیٹس جلد بند کرنے کی تجویز زیر غور ہے، وزیر پیٹرولیم

مارکیٹس جلد بند کرنے کی تجویز زیر غور ہے، وزیر پیٹرولیم
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ ملکی لیڈر شپ مارکیٹس کو جلد بند کرنے پر غور کر رہی ہے۔ فیصلہ نافذ ہونے کی صورت میں صرف شادی ہال اور ریسٹورنٹس 10 بجے تک کھلے رہیں گے۔

 نجی ٹی وی کے پروگرام  میں گفتگو  کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ اگلے ہفتے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے میٹنگز  کے لیے بیرون ملک جارہے ہیں۔ وزیر خزانہ ان اداروں کو بتائیں گے کہ کتنا بڑا معاشی دھچکا آرہا ہے۔ ہمیں پورے معاشی فریم ورک کا جائزہ لینا پڑے گا۔

علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات نے مشکل وقت میں 3.5 ارب ڈالرز کے ڈپازٹ پاکستان میں رکھوائے تھے۔ اگر کوئی اپنے پیسے واپس مانگتا ہے تو اُس کے تمام انتظامات کیے ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ قطر سے گیس کی سپلائی بند ہونے کے بعد مقامی فیلڈز سے فوری طور پر 400 سے 500 ایم ایم سی ایف ڈی کی فراہمی شروع کر دی ہے۔