ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آزاد کشمیر میں  تعلیمی ادارے پیر سے جمعہ تک کھلے رہیں گے: نوٹیفکیشن جاری

آزاد کشمیر میں  تعلیمی ادارے پیر سے جمعہ تک کھلے رہیں گے: نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (زاہدبشیرچودھری)آزاد کشمیر حکومت نے تعلیمی شعبے میں اہم قدم اٹھاتے ہوئے پانچ دن پر مشتمل تعلیمی ہفتہ نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت اب تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے پیر سے جمعہ تک کھلے رہیں گے جبکہ ہفتہ اور اتوار کو تعطیل ہوگی۔

 محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ تعلیمی بہتری اور طلبہ و اساتذہ کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے، تمام تعلیمی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر نئے شیڈول پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

 ذرائع کے مطابق پانچ روزہ تعلیمی ہفتے کے نفاذ کے ساتھ سکولوں کے اوقات کار اور تدریسی شیڈول میں بھی ردوبدل متوقع ہے، جس کا باضابطہ اعلان جلد کیا جائے گا۔