عابد چوہدری: آرگنائزڈ کرائم یونٹ سول لائن نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے لاہور سمیت مختلف اضلاع میں ناجائز اسلحہ سپلائی کرنے والے ایک گروہ کو گرفتار کر لیا ہے۔
گرفتار ملزمان میں طارق مقصود اور زبیر احمد شامل ہیں، جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں مختلف قسم کا جدید اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ ملزمان سے درجنوں جدید پستول اور سینکڑوں گولیاں ضبط کی گئی ہیں۔
پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے.