رانا امجد : رینالہ خورد میں واردات کی کال پر پولیس کی کارروائی ، ڈاکوؤں سے مقابلہ، ایک ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق رینالہ خورد کے تھانہ صدرکی حدود میں 6 ون ایل کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کا آمنا سامنا ہوا، 3 مسلح ڈاکو شہری ہاشم علی سے پیر دی ہٹی سے موٹر سائیکل، نقدی اور پرس چھین کر فرار ہوئے۔
واردات کی اطلاع پا کر ایس ایچ او جہانزیب وٹو نے نفری کے ہمراہ ڈاکوؤں کا تعاقب کیا، 6 ون ایل پر ڈاکووں اور پولیس میں فائرنگ کا تبادلہ ہو گیا، فائرنگ نتیجہ میں ایک خطرناک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی گولی سے ہلاک ہو گیا۔
دو ڈاکو رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے، ہلاک ڈاکو کے قبضہ سے چھینی گئی موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد ہوا، فرار ڈاکوؤں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کا آغاز کیا گیا۔
پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
ڈی پی او راشد نے ہدایت کی کہ جرائم پیشہ عناصر علاقہ کو آسان ہدف نہ سمجھیں انہیں کیفر کردار تک پہنچانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔