وزیر اعظم کی حافظ نعیم الرحمن کو امیر جماعت اسلامی منتخب ہونے پر مبارکباد

 وزیر اعظم کی حافظ نعیم الرحمن کو امیر جماعت اسلامی منتخب ہونے پر مبارکباد
کیپشن: Shahbaz Sharif, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے حافظ نعیم الرحمن کو امیر جماعت اسلامی منتخب ہونے پر مبارکباد دی گئی۔ 

وزیر اعظم شہباز شریف نے حافظ نعیم الرحمن کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ شہباز شریف نے حافظ نعیم الرحمن کی اپنی جماعت کے لئے سیاسی خدمات کی تعریف کی ۔ کہا کہ امید ہے آپ کی قیادت میں جماعت اسلامی جمہوریت کی بقاء اور عوامی فلاح و بہبود کے لئے مزید فعال کردار ادا کرے گی۔ 

واضح رہے کہ حافظ نعیم الرحمان جماعت اسلامی کے چھٹے امیر منتخب ہوئے ہیں۔