شہریوں کی حفاظت کیلئے مارکیٹوں،کاروباری مراکز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب

 شہریوں کی حفاظت کیلئے مارکیٹوں،کاروباری مراکز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)پنجاب پولیس کا شہریوں کی حفاظت کیلئے بڑا اقدام،صوبہ کی مارکیٹوں،کاروباری مراکز اور بازاروں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر دیے گئے۔
فیصل آباد کی مارکیٹوں،کاروباری مراکز میں 300کیمرے نصب کئے گئے، اسی طرح شیخوپورہ،بہاولپور ودیگر حساس اضلاع کی مارکیٹوں میں بھی 300سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔
آئی جی پنجاب کے مطابق مارکیٹوں سمیت اہم مقامات پر مزید کیمروں کی تنصیب جاری ہے،سیف سٹیز اتھارٹی کنٹرول رومز سے مارکیٹوں اوربازاروں کی مانیٹرنگ جاری ہے۔