سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا رن وے دو ہفتے مسلسل بند رہے گا

Sialkot International Airport, City42 , Civil Aviation Authority
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے رن وے کی مرمت کے لئے ائیرپورٹ کے رن وے کو  13روز کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹم بھیج کر ملکی اور  غیر ملکی ائیرلائینز کو  سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے رن وے کی بندش کے شیڈول سے آگاہ کر دیا ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے تمام مسافروں کو فلائیٹ شیڈول کے حوالے سے اپنی ائیرلائینز سے رابطہ کرنے کی ہدایات کی گئی ہے۔

ملکی اور غیر ملکی ائیرلائینز  کی جانب سے رن وے کی بندش کے دنوں میں سیالکوٹ کی پروازیں لاہور سے آپریٹ کرنے پہ غور کیا جا رہا ہے۔