احمد شہزاد کا ٹیم میں واپسی کا ہدف، نوجوانوں کےحوالے سے دل کی بات کہہ دی

احمد شہزاد کا ٹیم میں واپسی کا ہدف، نوجوانوں کےحوالے سے دل کی بات کہہ دی
کیپشن: Ahmed Shehzad, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر احمد شہزاد نے قومی ٹیم میں  واپسی پر نظریں جما لی ہیں۔

  تفصیلات کے مطابق ٹی 20، ون ڈے اور ٹیسٹ میں سینچری بنانے والے پاکستان کے معروف بلے باز احمد شہزاد کا کہنا ہے کہ میں قومی ٹیم میں واپسی کیلئے محنت کر رہا ہوں اور سمجھتا ہوں کہ میں اس کیلئے تیار ہوں اس کے ساتھ ساتھ میں اس بات کا بھی قائل ہوں کہ نوجوانوں کو چانس دینا چاہیے لیکن جس طرح افغانستان کیخلاف سیریز میں کیا گیا مجھے لگتا ہے وہ طریقہ غلط ہے ، جونیئرز کو سینئرز کیساتھ کھلانا چاہیے اس طرح نئے آنے والےکھلاڑیوں کو سیکھنے کا اچھا موقع ملتا ہے۔

@24newshdofficial سپورٹس ہیڈ احمد رضا کی احمد شہزاد سے خصوصی گفتگو #24news #foryou #foryoupage #viral #trending #fypシ #ahmedshehzad ♬ original sound - 24newshdofficial

ٹی 20 میں پاکستان کی جانب سے سینچری سکور کرنے والے نوجوان بلے باز احمد شہزاد کا ایشیا کپ کے حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ کے رویئے پر کہنا تھا کہ بی سی سی آئی پر ان کی حکومت کا پریشر ہے ، وہ کبھی بھی پاکستان آ کر نہیں کھیلیں گے لیکن انہیں چاہیے کہ وہ  پاکستان کی صورتحال کو سمجھیں پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملک میں کرکٹ کی بحالی کیلئے پچھلے 7 سالوں میں بہت محنت کی ہے آپ اپنے فیصلے سے کسی بھی ملک کی محنت کو اس طرح ضائع نہیں کر سکتے، بی سی سی آئی کو چاہیے کہ وہ اپنی حکومت کو سمجھائے ہم تو انہیں آپشن دے رہے ہیں کہ دبئی یا پھر کسی اور جگہ پر میچ کھیل لے۔ 

Bilal Arshad

Content Writer